ڈیلاس (نیٹ نیوز ) ٹیکساس میں کئی مہینوں سے لاپتہ شخص کی گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس کے مطابق 57سالہ فریڈی میک کو اس کے 18پالتو کتوں نے کاٹ کھایا تھا۔ جانسن کائونٹی کے شیرف آفس کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ کتوں کے پاخانہ سے جو ہڈیاں ملیں وہ فریڈی میک کی تھیں۔ ڈپٹی شیرف کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے جس میں پورے انسان کو ہی کھا لیا گیا۔