اسلام آباد (ذیشان جاوید) پاکستان میں تعینات روسی سفیر کا کہنا ہے کہ ماسکو اسلام آباد کے ساتھ دوطرفہ باہمی دلچسپی سمیت بین الاقوامی سطح پر تجارتی و سیاسی تعلقات میں مزید استحکام کا خواہاں ہے کیونکہ دیگر ہمسایہ ممالک کے علاوہ پاکستان کے ساتھ مضبوط اور غیر مستحکم تعلقات ہی خطے میں امن اور سیکورٹی کی ضمانت ہے ۔روسی سفیر ڈینیلا گارِچ کے اعزاز میں عشائیے کی اس تقریب کی میزبانی ایک کاروباری شخصیت ایم۔ حبیب احمد نے کی جبکہ تقریب میں روسی سفارتخانے اور لاہور میں قائم اعزازی قونصلیٹ کے اعلیٰ حکام کے علاوہ وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو،رانا تنویر، رحمان ملک، انور سیف اﷲ، اعجاز الحق ودیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ایم حبیب احمد نے روسی سفیر کو تجویز دی کہ وہ آئندہ سال پاکستان کے ہونہار طلباء کے لیے کم از کم 50 سکالرشپ کی فراہمی کے لیے اپنی حکومت سے بات کریں۔