لاہور(کر ائم ر پو ر ٹر )مال روڈ پر واقع شہریار نامی شخص کے گھر میں نجی بینک کا سکیورٹی گارڈ گھس گیا۔اہل خانہ نے نجی بینک کے گارڈ وقاص علی کو دھر لیااورخواتین نے ملزم کو گھر سے نکال کر مال روڈ پر تھپڑوں کی بارش کر دی جس کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کا نظام متاثر ہو گیا۔خواتین نے الزام عائد کیا کہ ملزم وقاص علی اور اس کے ساتھی قبضے کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے ۔گھر کے ساتھ نجی بینک ہے ، ان کے ساتھ ہمارا جائیداد کا کیس عدالت میں چل رہا ہے ۔غیر قانونی طریقے سے ہمارے گھر پر قبضے کی کوشش کی گئی ۔ملزمان نے ہمارے گھر پر توڑ پھوڑ کی ہم پر تشدد کیا ہماری جان کو خطرہ ہے ۔پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے ہماری شنوائی نہیں ہو رہی۔ملزم کو پکڑ ا مگر دوبارہ فرار کرا دیا گیا ،متعدد کالز کے باوجود پولیس نہیں آئی۔متاثرہ خواتین نے اپیل کی ہے وزیر اعظم عمران خان ہمیں انصاف دلوائیں۔