لاہور(کلچرل رپورٹر) ٹاپ ماڈل زارا عابد نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے اپنے کیرئرکی پہلی فلم سائن کرلی ہے ۔زاراعابد کو پروڈیوسر نیہا لاج نے اپنی فلم ’چوہدری‘ میں کاسٹ کیا ہے جس کے ڈائریکٹرعظیم سجاد ہیں۔ان دنوں فلم کی کاسٹ فائنل کی جارہی ہے جس کے بعد شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔یہ فلم کراچی میں شہید ہونے وانے پولیس آفیسر چوہدری اسلم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بناجارہی ہے ۔