لاہور (سپیشل رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقہ میں روٹھ کر میکے جانے والی بیوی کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر ایک بچی کے باپ نے خود کوگولی مار کر خودکشی کرلی، تمولی قلعہ کارہائشی 24سالہ کاشف ویلڈنگ کا کام کرتا تھا ، چند سال قبل اسکی اپنے ماموں کی بیٹی سے شادی ہوئی ، اس کی ایک بیٹی بھی ہے ، بیوی روٹھ کر چند روز قبل میکے چلی گئی جسے بارہا منانے کی کوشش کے باوجود ناکام رہا ،رات گئے کام سے واپس آنے کے بعد اپنے کمرے میں جاکر خودکشی کرلی۔