آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے سابق انٹرنیشنل پلیئر مارٹن اسنیڈن کو اپنا نیا چیئرمین منتخب کر لیا ہے ۔ وہ گریگ بارکلے کی خالی جگہ پُر کریں گے ، جنہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نومنتخب چیئرمین کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے سبکدوش ہونا پڑا تھا۔ سنیڈن جنہوں نے 25 ٹیسٹ اور 93 ون ڈے میچ کھیلے ہیں، وہ این زیڈ سی کے سابق چیف ایگزیکٹو تھے ۔ انہوں نے رگبی ورلڈ کپ 2011، ڈکو پروموشنز اور ٹورزم ایسوسی ایشن این زیڈ کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے بھی کردار ادا کیا تھا۔