لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ مایا علی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی ہی اداکاری دیکھ کر رو رہی ہیں مایا علی کافی عرصے سے چھوٹی اسکرین سے دور تھیں جب کہ فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کے بعد وہ کسی اور فلم میں بھی نظر نہیں آئیں۔ تاہم اب وہ ڈرامہ سیریل ’’پہلی سی محبت‘‘ کے ذریعے ٹی وی پر دوبارہ واپسی کررہی ہیں۔اسی ڈرامے کا ایک سین موبائل پر دیکھتے ہوئے مایا علی اتنی زیادہ جذباتی ہوگئیں کہ ان کی آنکھیں بھر آئیں ۔ موبائل کی سکرین پر واضح طور پر دیکھاجاسکتا ہے کہ اس سین میں مایا علی اداکار شہریار منور کے ساتھ اداکاری کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر انجم شہزاد ہیں۔