لاہور (کلچرل رپورٹر)ماضی کی معروف فلمسٹار نمی کی 12 ویں برسی 3 جون کو ان کی رہائش گاہ واقع ہمابلاک علامہ اقبال ٹاؤن منائی جائیگی ۔اداکارہ نمی کی بطور ہیروئین پہلی فلم "دلہن ایک رات کی"30 دسمبر 1975 کو ریلیز ہوئی تھی اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کی اس کم بجٹ کی فلم نے بکس آفس میں دھوم مچادی تھی اور بزنس کے حساب سے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دئیے تھے ۔