لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ مایا علی کی گلی پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی کرکٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی برانڈ ایمبیسڈرمقررہونیوالی اداکارہ مایا علی کی کراچی کی سڑک پررات دیرگئے دوستوں کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیووائرل ہوگئی۔ مایا علی اگرچہ کرکٹ ٹیم کی سفیرکے طورپرکھیل کے میدانوں میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیتی رہی ہیں، تاہم پہلی بارانہیں پاکستان میں روایتی انداز میں سڑک اورگلیوں میں کھیلی جانے والی کرکٹ کھیلتے دیکھا گیا۔کراچی کی سڑک پررات دیر گئے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیوشیئرکی،جس میں اداکارہ کو بیٹنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔مایا علی مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ ان کے دوست فیضان ایک کروڑ بالز کرا چکے ہیں لیکن وہ پھر بھی آؤٹ نہیں ہوئیں جب کہ فیضان نجیب کافی دیر سے اداکارہ کی وکٹ گرانا چاہ رہے ہیں۔