کراچی(سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے سینئررہنمامنظورحسین وسان کاکہناہے کہ وفاقی وزرا،تحریک انصاف،جی ڈی اے رہنمااور ایم کیوایم والے بھی پکڑ میں آنے والے ہیں،2020ئوفاقی حکومت کیلئے بڑامشکل سال ہوگا،عیدقربان سے پہلے آصف علی زرداری کوریلیف مل جائے گا۔ایک بیان میں منظوروسان نے دعویٰ کیاکہ تحریک انصاف کے 2وزراپیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں ،وہ بہت جلدشمولیت کااعلان کریں گے ،عمران خان کوجنوری2020ئتک مجبورہوکرلندن جاناپڑے گا،جولائی سے تحریک انصاف کیلئے مشکلات پیداہوناشروع ہوں گی،اپوزیشن کی گرفتاریاں اورحالات حکومت کوچلتاکرنے کاطریقہ اورحکومت مخالف تحریک کومضبوط کرنے کیلئے ہیں،حکومت کیلئے بجٹ منظور کرانامشکل ہوگا،بجٹ میں مشکلات پیداکی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ متحدہ پاکستان،لندن والے قائدکے ساتھ مگر اسٹیبلشمنٹ کے ڈرسے خاموش ہیں،میں نے پہلے ہی کہاتھاکہ 2019ئاہم ہے اور بھی مزیدفیصلے ہونے والے ہیں۔