راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد کے گھر گئے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہیدلیفٹیننٹ ناصرحسین خالد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہیدکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔شہید کے خاندان کے عزم وہمت کو سراہا۔ آرمی چیف نے شہید ناصر حسین خالد کی بہادری پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کوئی بھی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، ناصر شہید نے فرض کی ادائیگی کے دوران وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا متحد، پرعزم اور اپنے ہیروز کی تکریم کرنے والی قوم کے عزم کو کوئی خطرہ شکست نہیں دے سکتا۔