نیویارک(نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ مجھے بھی کیرئیر کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔نیویارک میں ایک تقریب میں پریانکا نے می ٹو مہم پر بات کرتے ہوئے کہا خواتین کو جنسی ہراساں کرنا معمول بن چکا تھا لیکن اب ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں لوگوں کے پاس اب ہمیں چپ کرانے کی طاقت نہیں ۔اب خواتین اتنی بہادر ہوگئی ہیں کہ وہ آگے آکر اپنی مشکل کو بیان کرسکتی ہیں۔