لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مرتبہ اُن کا بازار جانا ہوا، میں نے خود کو سر سے پیر تک ڈھکا ہوا تھا اور کوئی میک اپ نہیں کیا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس روز میرے بالوں میں تیل بھی لگا ہوا تھا یہاں تک کہ انہیں کوئی پہچان نہیں سکتا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس حلیے میں بھی بازار میں انہیں چھیڑا گیا۔اپنے ٹوئٹ میں اداکار نے موقف اختیار کیا کہ خواتین کو ہراساں اور زیادتی کرنے والے حیا یا بے حیا عورت کو نہیں دیکھتے ، لہذا بے حیائی کو اس کی وجہ نہ بنایا جائے ۔