لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) پیر طریقت ، رہبر شریعت الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری نے کہا ہے کہ قربان ہمیں محبت، ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے ۔ قربانی ہر صاحب نصاب پر فرض ہے ۔ عالم اسلام کے مسلمان بخوشی حضرت ابراہیم ؑ کی سنت کو اجاگر کرنے کے لئے ہرسال مہنگے سے مہنگا جانور خرید کر اس کو اﷲ کی راہ میں قربان کرتے ہیں۔ تاہم ضروری ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا صرف عید قربان پر ہی نہیں، بلکہ تمام سال ، زندگی کے ہر لمحہ میں خیال رکھا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے دن انوار مدینہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام اپنی نگرانی میں 300گائے قربان کرنے کے بعد ان کا گوشت ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے اور دیگر شہروں میں بھجوانے کے موقع پر روزنامہ 92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں کیا۔جبکہ مخیر شخصیات کے تعاون سے انہوں نے سادھوکے ، گجرات، گوجرانوالہ، ساہیوال، شیر گڑھ، کالا خطائی روڈ، مٖظفر گڑھ، میاں چنوں، بورے والا،کشمیر (رحمت آباد) و دیگر علاقوں میں بھی قربانی کے گوشت کی تقسیم کیلئے گائے روانہ کیں۔