کراچی( کامرس رپورٹر)محرم الحرام میں شربت کیلئے کیلئے بھاری مقدار میں دودھ کے استعمال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دودھ فروشوں نے فی کلودودھ150روپے تک پہنچا دیااوردسویں محرم یوم عاشور کیلئے دودھ کی سپلائی کیلئے بکنگ ڈیڑھ سو روپے فی کلو شروع کردی ہے ۔کراچی میں دودھ فروشوں نے نذر ونیاز مشکل بنادی دودھ کے نرخ ایام ا عزاء کے دوران ساتویں آسمان پر پہنچ گئے ،94 روپے فی لیٹر والا دودھ 140 روپے سے 150 روپے میں فروخت کیا جانے لگا ، کمشنر کراچی کو بار بار درخواست کے باوجود دودھ نے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ۔