وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وہاڑی کے نواحی علاقے پپلی اڈہ کے رہائشی محنت کش نوجوان نے وطن سے اظہار محبت کیلئے خون پسینہ کی کمائی سے 78فٹ لمبااور10فٹ چوڑاقومی پرچم بناکرموبائل کمپنی کے ٹاورپرلگادیا۔نوجوان نبیل احمدنے پوراسال پیسہ جمع کرکے جشن آزادی کے موقع پرلہرانے کیلئے یہ قومی پرچم تیارکیا۔