لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں اسسٹنٹ پروفیسر کی بھرتیوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ ڈاکٹروں کے کوائف اور میرٹ میں کوتاہیوں کی نشاندہی پر ایڈہاک پر بھرتی ان ڈاکٹروں کے احکامات واپس لے لیے ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں تین ڈاکٹروں کو ساتھی ڈاکٹر کے دھمکانے کے خلاف انکوائری شروع کر دی اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ۔ڈاکٹر عثمان امتیاز، ڈاکٹر واجد اور ڈاکٹر ذوالفقار شامل ہے ان تینوں ڈاکٹروں کو تین دن تک نوٹس کا جواب دینے کا پابند کیا گیا ہے ۔