لاہور(نمائندہ خصوصی سے )محکمہ داخلہ پنجاب نے تھیٹرز مالکان اور فنکاروں کو ضابطہ اخلاق کی پابندی اور سکرپٹ کے تحت ڈرامہ کروانے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ مراسلہ میں واضح کیاگیا ہے کہ تھیٹرز میں ڈریس کوڈ کے علاوہ ذومعنی ڈائیلاگ بولے جاتے ہیں، انتہائی اخلاق سے گری اور بے ہودہ پرفارمنس شائقین کو پیش کی جاتی ہے ۔ ڈرامہ کو سکرپٹ کے تحت کروایا جائے اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہو اس کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائی جائے ۔ جن تھیٹرز اور فنکاروں کے خلاف کارروائی ہو ان کی بابت رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کی جائے۔