لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الروف نے کہا ہے کہ مصباح الحق کاہیڈکوچ کے ساتھ چیف سلیکٹرکا عہدہ لینا غلط فیصلہ تھا، بورڈ کو ایک سال بعد اندازہ ہوگیا کہ انہوں نے غلط فیصلہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصباح لاھق نے دو عہدے قبول کرتے ہوئے غلطی کی تھی اور اب ایک سال بعد ناکام ہو کر ایک عہدہ چھوڑ کرصرف ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا چیف سلیکٹر بھی روایت کے مطابق بورڈ کا یس مین ہی ہوگانئے چیف سلیکٹر کے ساتھ مصباح الحق کے روابط کاانحصار حالات پرہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مصباح نے اپنی مرضی کرنے کی کوشش کی توکوچنگ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔میچ فکسنگ کے سوال پر عبدالروف نے کہا کہ جب تک بکیز کے خلاف کاروائی نہیں ہوگی اس وقت تک فکسنگ کا سلسلہ نہیں رکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک صرف کھلاڑیوں کے خلاف کاروائی ہوئی ہے کوئی بکی نہیں پکڑا گیا۔