سیالکوٹ،اگوکی(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ 92 نیوز) مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت گڑھا میں مخالفین شہباز وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 19سالہ بلال، 16سالہ امیر آغا اور 26سالہ عبداﷲ خان کو شدید زخمی کردیا۔ جنہیں فوری طور پر علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔