مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز) اسرائیل میں ہوائی اڈے کے قریب آتشزدگی بعد عمارتیں خالی کرالی گئیں۔٭برلن (این این آئی )جرمن فلاسفر ژرگن ہابر ماس نے متحدہ عرب امارت کا انعام مسترد کر دیا۔٭بغداد(این این آئی) عراق کی جیل سے فرار 21قیدیوں میں سے 10دوبارہ گرفتار کرلئے گئے ۔٭واشنگٹن(نیٹ نیوز ) امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے کہا ہے کہ چین کا طرز عمل جارحانہ ہے عسکری تصادم دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں۔٭برطانیہ میں جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس کے حوالے سے امریکی ،برطانوی اور جنوبی کوریائی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔٭ینگون(نیٹ نیوز )میانمار میںباغیوں نے فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔٭واشنگٹن(نیٹ نیوز )امریکی مرینز نے زمین سے سطح آب پر مار کرنے والے بغیر پائلٹ تکٹیکل گاڑی سے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔٭بیجنگ (این این آئی )چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر بھارتی کووڈ بحران کے بارے میں تضحیک آمیز پوسٹ خذف کردی گئی ۔٭واشنگٹن (نیٹ نیوز) فیس بک کا نگران بورڈ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر پابندی کے متعلق حتمی فیصلہ کل سنائے گا۔٭پیرس (اے ایف پی) فرانس کی اعلیٰ ترین آئینی عدالت نے تارکین وطن کی مخالف دائیں بازو کی جماعت ’’جنریشن آئی ڈنٹٹی‘‘ پر پابندی کی توثیق کر دی۔ ٭بگوٹا(اے ایف پی) کولمبیا میں ٹیکس اصلاحات کیخلاف پانچ روز سے جاری مظاہروں میں 21افراد ہلاک اور 846زخمی ہوچکے ہیں۔٭ اوگادوگو(اے ایف پی) برکینا فاسو کے مشرقی علاقے میں عسکریت پسندوں نے گاؤں پر حملہ کر کے 28 افراد کو ہلاک کر دیا۔