تل ابیب (اے ایف پی)ایوانکا ٹرمپ اور جیرڈ کشنر نے عرب ریاستوں سے تعلقات بحالی کے ’ ’معاہدہ ابراہیم‘‘پر عملدرآمد کیلئے اسرائیلی پارلیمنٹ میں گروپ کا افتتاح کر دیا۔٭میڈرڈ(اے ایف پی) سپین میں سیاستدانوں ، وزیروں اور تاجروں کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالے سابق پولیس چیف جوسے مینوئل کا مقدمہ رواں ہفتے شروع کیا جائیگا۔٭ بیجنگ(اے ایف پی) اقوام متحدہ کا ماحولیاتی تبدیلیوں کے متعلق آن لائن سمٹ چین میں شروع ہو گیا۔٭ ریاض(نیٹ نیوز)شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے قومی سرمایہ کاری حکمت عملی کا اعلان کردیا گیا ۔٭ بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن آج ویڈیو لنک کے ذریعے حیاتیاتی تنوع کنونشن سے خطاب کریں گے ۔٭ماسکو(نیٹ نیوز)روس میں زیر حراست اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی نے کہا ہے کہ جیل میں ان کی حیثیت ایک انتہا پسند اور دہشت گرد کی کر دی گئی ہے ۔٭طرابلس(این این آئی) ایک ہفتے سے بھی کم عرصے کے دوران لیبیا سے شام واپس آنے والے ترکی کے ہمنوا اجرتی جنگجوئوں کی تعداد 520 ہو گئی۔٭ٹورنٹو(این این آئی)فیس ماسک کے بغیر دومیٹر کی دوری کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ناکافی قرار دیدی گئی۔٭ واشنگٹن(این این آئی)بریڈفورڈ سٹی سینٹر میں چاقو سے حملہ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔٭وارسا(این این آئی )پولینڈ میں یورپی اتحاد سے نکلنے کے خدشے کے پیش نظر لاکھوں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ۔٭نئی دہلی ( نیٹ نیوز) ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مغل بادشاہ اکبر کے نام پر بنی نئی دہلی کی ’’اکبر روڈ‘‘ کا نام بدلنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ٭ برسلز(این این آئی )تارکین کی یورپ کی طرف آمد میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔