پراگ (اے ایف پی) چیک جمہوریہ میں ایک شخص نے اپارٹمنٹ میں آ گ لگا دی جسکے نتیجے میں بچوں سمیت 11 افراد جل کر ہلاک ہو گئے ، ملزم گرفتار۔٭کراکس(اے ایف پی) وینزویلا میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش پردو سابق امریکی فوجیوں کو 20سال قید کی سزا سنا دی گئی۔٭برلن (اے ایف پی)جرمنی میں درجنوں ہیلتھ سنٹرز کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملیں،پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔٭ممبئی (نیٹ نیوز) اداکار سنجے دت کو سانس لینے میں شدید مشکلات کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔٭ہانگ کانگ(نیٹ نیوز)ہانگ کانگ میں بیجنگ کے اعلیٰ دفتر نے ہانگ کانگ کے عہدیداروں پر امریکی پابندیوںکو مضحکہ خیزکرار دیدا۔٭بغداد (صباح نیوز)عراق میں ڈیڑھ سو لوگوں کا قاتل دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا،ملزم ابو خطاب کو عدلیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔٭سرینگر(کے پی آئی) مقبوضہ جموں کشمیر میں مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد455 ہو گئی ہے ۔٭کیرالہ(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست کیرالہ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں22 ہوگئیں۔ ٭لندن(صباح نیوز) برطانوی دفتر خارجہ میں تعینات چوہوں کا شکاری سرکاری بلا اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گیا ۔٭ابوظہبی(صباح نیوز)ابوظہبی میں پولیس نے ڈیزل ٹینکر کے ذریعے بڑی مقدار میں نسوار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈرائیور کوگرفتار کرلیا۔ ٭دبئی(نیٹ نیوز)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دبئی میں خریداری پر ایک ہفتے کیلئے ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔٭ برسلز (نیٹ نیوز)بیلجیئم میں شدید گرمی کے باعث معمر افراد کو بچانے کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے ’’کوڈریڈ نا‘‘فذ کردیا گیا۔٭ ابوظہبی(صباح نیوز) متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی کے نجی سکولوں نے رجسٹریشن فیس میں 30 ، آن لائن تعلیم کی صورت میں 50 فیصد تک کمی کی پیشکش کردی۔