اسلام آباد(عمرانہ کومل)وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تحت اسلام آباد میں آج(14اگست) سے پلاسٹک بیگ کو سٹاک،سپلائی کرنے یا خرید و فروخت پرمکمل پابندی ہو گی۔ وزارت کے حکام کے مطابق پلاسٹک فری اسلام آباد قانون کے مطابق شاپر بناتے پکڑی گئی فیکٹری یا مینوفیکچرر کو 5سے 50لاکھ روپے جرمانہ، شاپر خریدتے اور فروخت کرتے پکڑے جانے والوں کو 5 سے 50 ہزار روپے جرمانہ ، سامان کیلئے پلاسٹک شاپنگ بیگکے استعمال پر پکڑے جانے والے شہری کو 5ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ وزارت کے حکام کے مطابق آج وزارت کی جانب سے دوستانہ شعوری بیداری مہم کے تحت اسلام آباد میں ایک لاکھ کپڑے کے شاپنگ بیگ تقسیم کئے جائیں گے ۔