نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی فوج کوجعلی قرار دیتے ہوئے کہا بھارت اسلحہ سازی کی صلاحیت سے محروم ہے ، بھارتی فوج صرف چندہفتوں تک جنگ کرسکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی ویب سائٹ پرکالم میں بھارتی فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رافیل طیاروں پرجشن منانے سے حقیقت نہیں بدلتی، حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فوج جعلی ہے ۔مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ فوجی طاقت معاشی طاقت سے آتی ہے ۔