لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کو اے سی سیالکوٹ والے واقعہ پر پھپے کٹنی کا کردار ادا کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے اپنے ادوار میں کئی مواقع پر سینئر افسران کے ساتھ تحقیر آمیز رویہ اپنایا۔ سوشل میڈیا پر موجود ایسے بیسیوں ویڈیو کلپس لیگی قائدین کا منہ چڑا رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ حکومت اور بیوروکریسی دونوں اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے قابل احترام ہیں اور اس باہمی احترام کو قائم رکھنا دونوں فریقین کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ بیوروکریسی کا کام حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے عوام کو ریلیف دینا ہے ۔ اور اس عمل میں کوتاہی پر دونوں فریقین عوام کو جوابدہ ہیں۔