تہران( آن لائن ) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو عالمی سطح پر دہشتگردی کا حامی اور خالق قرار دے دیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے اامریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن اور تاکوس کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹو یٹ میں لکھا کہ آپ نے سنا ہے کہ وہ ملک جو بذات خود عالمی سطح پر شرارت کا محور ہو،یکطرفہ پالیسی پر عمل پیرا ہو اور دہشت گردوں کا حامی اور انہیں کا مالی امداد فاہم کرنے والا ہو اس قسم کی باتیں اس کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں۔