شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما کنور عمران سعید نے کہا ہے کہ مریم نواز نے پارٹی صدر میاں شہباز شریف کیخلاف اعلان بغاوت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ پارٹی کی خود رہبر بن چکی ہیں قومی اداروں کیخلاف مریم نواز کا باغیانہ رویہ اور میاں شہباز شریف کی خاموشی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ نواز لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے ارکان اسمبلی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے ان کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کروارہے ہیں۔