اسلام آباد(نامہ نگار) نیب نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز اورجے یو آئی ف کے مرکزی رہنما اکرم درانی کو آج طلب کرلیا۔ نیب لاہور نے مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس جبکہ نیب راولپنڈی نے اکرم درانی کو غیرقانونی بھرتیوں اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے اکرم درانی کو چوتھی بار طلب کیا گیا ہے ، غیرقانونی بھرتی کیس میں دو سرکاری افسرمختار بخش اورعاطف ملک بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔