اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید زلفی بخاری نے سعودی عرب کے نائب وزیر برائے محنت و سماجی ترقی مہر عبدالرحمن گسم کا پاکستانی مزدوروں کی مفت وطن جانے کے لیے پروازوں کا انتظام کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ 30 ہزار محنت کشوں کو بیک وقت وطن واپس لانا مشکل کام ہے تاہم مرحلہ وار وطن واپس لایا جائے گا، وزارت کے حکام بیرون ملک سفارتخانہ میں اس حوالے سے ڈیٹا اکھٹا کر رہے ہیں، موجودہ حالات میں جن لوگوں نے وطن واپس نہیں جانا ہے وہ بھی واپسی کے لیے کال کر رہے ہیں تاہم اس حوالے سے قواعد و ضوابط طے کیے جائیں گے ۔