لاہور(پ ر )آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ موجودہ ہنگامی صورتحال سے مزدور کوروناسے نہیں بھو ک اور غربت کا مقابلہ کر رہا ہے اور اس وقت وہ طبقہ جو 80% ہے بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہے ۔ اس مشکل گھڑ ی میں ہم سب پا کستانی ایک ہو کر اس مشکل وقت کا مقا بلہ کر سکتے ہیں ۔ فیڈ ر یشن نے حکو مت وقت سے مطا لبہ کیا کہ بند فیکٹر یا ں کے ورکرز کو دو ما ہ کی تنخوا ہ دی جا ئے ، کنٹر یکٹ ورکرز ، ڈیلی ویجزخوا تین ڈو میسٹک ورکر ز اور ہو م بیسڈ ورکرز کو حکو مت کے اعلا ن کے مطا بق ادا ئیگی دی جا ئے ۔ کنٹر یکٹ اور ڈیلی ویجز پر کا م کر نے وا لو ں کو فوری طور پر مستقل کیا جا ئے ۔ ریلو ے کے بند ہو نے سے ملا زمین اور قلیوں کے با رے میں بھی اقدا مات کر نے چا ہیے ۔ حکمرا ن جما عت مزدوروں کی تنظیمو ں سے مشا ورت کر کے بھی حا لا ت میں بہتری لا ئی جا سکتی ہے ۔