کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کوبھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید 105.19پوائنٹس اضافے سے 35758.52پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ52.18فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 13ارب51کروڑ روپے سے زائد بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم بدھ کی نسبت10.76فیصدکم رہا۔گزشتہ روزفروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ سبب جمعرات کو کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 35460پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام ،سیمنٹ ،توانائی،کیمیکل، فرٹیلائزراور فوڈزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 35829 پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیا بعد میں انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکالیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 105.19 پوائنٹس اضافے سے 35758.52پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس 39.91پوائنٹس اضافے سے 16646.39پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس42.23پوائنٹس اضافے سے 58434.98 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس65.73پوائنٹس اضافے سے 25616.92پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 155کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضا فہ،191کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔