لاہور(کلچرل رپورٹر) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید عزیز الدین پیر مکیؒ لاہور چیئرمین ایوان مشائخ پاکستان نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی ہے کہ اگر پروردگار عالم کے عذاب اور قدرتی آفات سے بچنا چاہتے ہیں تو کشمیر سے لاک ڈاؤ ن انڈیا اور چین کے ایک صوبہ میں مسلمانوں پر جاری ظلم و بربریت کو ختم کیا جائے تاکہ کرونا وائرس جیسی قدرتی آفات سے پوری دنیا محفوظ ہوجائے ،انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ شفا اور پناہ کی پاکیزہ جگہ ہے اس کو بند کرکے مزید پروردگار عالم کی ناراضگی کو آواز دی گئی ہے خدارا اس پاکیزہ اور امن کی جگہ کو بند نہ کرو۔ مزارات اور مساجد کو بند کرنے سے اﷲ اور اس کا پیارا نبی ﷺ ناراض ہو جائیں گے پیر سید سہیل بخاری نے کہا مساجد میں پانچ وقت کی اذان کے علاوہ ہر گھنٹہ کے بعد اذان دی جائے اﷲ اور اس کے پیارے رسول کو پکارا جائے تاکہ پوری دنیا اور نبی ﷺکی امت اس ناگہانی آفت سے بچ جائے ۔