ریاض (این این آئی)مدینہ منورہ کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مسجد نبویؐ کی زیارت کیلئے آنے والے زائرین کی سہولت، سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ کم کرنے کیلئے چار زمین دوز سرنگیں (انڈر پاس) تیار کیے ہیں۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبویؐ کے زائرین کیلئے یہ نئی سہولت مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔پیدل انڈر پاس نمبر 2 اور 3 کی لمبائی 125 میٹر ہے جن کے دونوں اطراف میں چار الیکٹرک سیڑھیاں اور معذور افراد کیلئے آمد ورفت کے راستے بنائے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر سرنگوں کے اندر 12 برقی، عام سیڑھیاں تیار کی گئی ہیں جن سے گزر کر مسجد نبویؐ کے شمالی سمت تک با آسانی پہنچا جا سکتا ہے ، ان چاروں زمین دوز راستوں کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے ۔