اومان (صباح نیوز)بین الاقوامی اسلامی کانفرنس برائے انسداد پولیو کا مسقط میں آغاز کردیا گیا ہے ۔کانفرنس میں پاکستان اور افغانستان کے 30علما ئکرام شامل ہیں۔ اس میں مذہبی حمایت سے پولیو سے بچا ئوکی حکمت عملی بنائی جائے گی۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر المندھیری نے علما ئکرام کو پولیو کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔کانفرنس میں وفاق المدارس کے مولانا حنیف جالندھری اور دارالعلوم حقانیہ کے مولانا حامدالحق بھی شامل ہیں۔ دارالعوام دیو بند دہلی سے پروفیسر محمد عارف بن احمد جمیل بھی کانفرنس میں شامل ہیں۔دیگر علما ئکرام میں ڈاکٹر سعید اے اسکندر جامعہ بنوری کراچی، مفتی زبیر عثمانی جامعہ دارالعلوم کراچی شامل ہیں۔ اجلاس میں حنیف جالندھری نے کانفرنس کے آغاز پر پاکستان میں پولیو سے متعلقہ کوششوں سے آگاہ کیا۔