واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا کے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں احتجاج کی واحد وجہ ایران ہے اور عراق، لبنان اور خود ایران میں مظاہرے تہران کی حکومت کے خلاف ہیں۔ مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیچھے متعدد مقامی وجوہات کا اعتراف کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے ایران کی طرف انگلی اٹھائی، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کٹر دشمن سمجھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام سمجھتے ہیں کہ مذہبی حکومت لاکھوں، کروڑوں ڈالر چوری کر رہی ہے ۔