لاہور(شوبزڈیسک)نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مشکل کردار نبھانا میرا شوق ہے ،ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں لیکن سمجھ سے بالا تر ہے کہ لوگ پھر بھی تنقید کیلئے آپ کا چنائو کر لیتے ہیں اور ایسے لوگوں کیلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں مہوش حیات نے کہا کہ موجودہ دور میں جب قدم قدم پر مقابلے کا رجحان ہے کیا آپ سفارش سے کام حاصل کر سکتے ہیں ۔ میں نے جو مقام حاصل کیا ہے اس کے پیچھے مسلسل انتھک محنت ہے اور پھر مجھے اس کا پھل ملا ۔