قاہرہ(این این آئی)پلاسٹک کے کرنسی نوٹ تیار کرنے والے ممالک کی فہرست میں مصربھی شامل ہونے جا رہا ہے ۔ مصری حکومت نے کہاہے کہ 2020ء تک پلاسٹک کے کرنسی نوٹ چھاپنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے مرکزی بنک کے گورنر طارق نے بتایا کہ پولیمر مادے سے تیار کردہ پلاسٹک کے کرنسی نوٹ 2020ء تک مارکیٹ میں آجائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کے مصری پائونڈ کی طباعت کی لاگت میں کاغذ کے نوٹ کی نسبت کم اخراجات ہوں گے ۔ اس کے علاوہ پلاسٹک کے کرنسی نوٹوں کی جعل سازی نہیں کی جاسکے گی۔ اس وقت چین، برطانیہ، چین، آسٹریلیا، سینگاپور، انڈونیشیا، رومانیا اور ویت نام جیسے ممالک پلاسٹک کے کرنسی نوٹ تیار کررہے ہیں۔