رائے ونڈ (نامہ نگار) ر ہنما ء تحریک انصاف رانا جاوید عمرنے کہا کہ معاشی بہتری کیلئے ماضی کی بد انتظامیوں کو ختم کرنا ہوگا،عوام کو صحت کے حوالے سے شدید خطرات کا سامنا ہے ، صفائی کے ناقص انتظامات پر بھی تشویش ہے ،حلقہ میں پانی کی قلت اور نکاسئی آب کے مسائل حل کرنے کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ہے ، ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کریں گے ،خوشحال پاکستان کی منزل کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا،چھوٹے تاجروں کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت جاری ہے ،ٹیکس نظام کو سادہ بنانا ہمارا ہدف ہے ،پولیس حراست میں ہلاکتوں پرانہوں نے کہا کہ نظام میں خامی کی وجہ سے ناخوشگوار واقعات پیش آرہے ہیں۔