ممبئی (نیٹ نیوز) بھارت کے معروف اداکارکشور پرادھان 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔پرادھان کئی بالی ووڈ اور مراٹھی فلموں میں اپنی جاندار کامیڈی کی وجہ سے مشہور ہوئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کشور پرادھان نے 100 سے زائد مراٹھی زبان کے تھیٹر ڈراموں اور 18 انگریزی کے تھیٹر شوز میں بھی کام کیا۔ وہ فلم جب وی میٹ اور لگے رہو منا میں بھی جلوہ گر ہوئے ۔کامیاب فلم جب وی میٹ میں ان کے چند مزاحیہ ڈائیلاگز بے حد مشہور ہوئے تھے ۔ پرادھان کے ساتھی اداکار سوبود بھاؤ نے بتایا کہ وہ انہیں پیار سے کشور کاکا بلاتے تھے ، ان کی طبیعت طویل عرصے سے خراب تھی تاہم وہ انتقال کی صحیح وجہ نہیں جانتے ۔