لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف شاعر جون ایلیا کی برسی منائی گئی منفرد اسلوب اور دھیمے لب و لہجے کا تعارف رکھنے والے جون ایلیا نے اردو ادب کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا۔ 14 دسمبر سن 1931ئکو بھارتی شہر امروہہ میں پیدا ہونے والے جون ایلیا کو، انگریزی،عربی اور فارسی پر بھی مکمل عبور حاصل تھا۔