لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب انفارمیشن کمیشن نے معلومات نہ دینے پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ کے ایکسین فیاض الحسن کو 50ہزار روپے جرمانہ کردیا اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس اوکاڑہ کو چٹھی لکھ دی ہے کہ انکی تنخواہ سے 50ہزار کاٹ لئے جائیں جبکہ سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہری نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کو درخواست دی جس میں کہا گیا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ کے ایکسین رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت معلومات فراہم نہیں کر رہے ، اس صورتحال کے پیش نظر پنجاب انفارمیشن کمیشن نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ کے ایکسین کو معلومات کی فراہمی کے لئے طلب کیا اور نوٹسز جاری کئے گئے لیکن وہ پنجاب انفارمیشن کمیشن آئے اور نہ ہی شہری کو معلومات دی ۔