اسلام آباد (نیٹ نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ پر جمائما گولڈ اسمتھ کی تنقید پر ٹویٹر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا، وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے ٹوئٹر کاؤنٹ پر مولانا کے بیان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما کی تنقید کا جواب دیا تھا، جمائما نے لکھا کہ بقول ایک عالم جمائما کا ایک کزن وکی ہے جس نے وکی لیکس جاری کیں، وہ صیہونیوں کا ایجنٹ ہے اور ان کا ایجنڈا پورا کرنے کے لیے عمران خان کی مدد کررہا ہے ، ایک اور ٹوئٹ میں جمائما نے کہا دیکھتے ہیں کب انہیں میرے دوسرے کزنز پاناما لیکس اور وکی پیڈیا کے بارے میں پتا چلتا ہے ، جمائما گولڈ سمتھ کے جوابی ٹویٹ پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان پر خوب تنقید کی، ایک صارف نے کہا کہ آپ ایک بات کا جواب دیں آپ اب اُن کی بیوی نہیں رہیں اور نہ ہی پاکستانی ہیں پھر کیوں عمران کا ہر بات پر دفاع کرتی رہتی ہیں؟ ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ کی انفارمیشن میں اضافہ کرتا چلوں ایسے بے وقوف ہر ملک میں پائے جاتے ہیں، اپنے الفاظ درست کریں، منصور علی نے جمائما پر تنقید کرتے ہوئے کمنٹ پر عمران خان کی ایک ویڈیو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے آپ یہ ویڈیو دیکھیں جو کہ ایک آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ کی ہے اور یہ دیکھنے کے بعد آپ کو خود افسوس ہوگا۔