سری نگر(این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداﷲ کو 7 ماہ حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی حکومت کی جانب سے عمر عبداﷲ کو 7 ماہ بعد رہا کر نے کا حکم جاری کیا گیا جبکہ دو ہفتے قبل عمر عبداﷲ کے والد سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداﷲ کو بھی رہا کیا گیا تھا۔ دونوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیاگیا تھا ۔عمر عبداﷲ232 دنوں کے بعد رہا ہو گئے ۔عمر عبد اللہ کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے داڑھی بڑھا رکھی ہے ۔سابق وزیر اعلیٰ جیل سے نکل کر گھریلو قرنطینہ میں ہی رہیں گے ۔