اسلام آباد (وقائع نگار) ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد 23 مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعاون کے معاہدے کیے جائینگے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پرملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد 23 مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے ،ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ، مہاتیر محمد کے ہمراہ سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔ 20 نومبر کو وزیراعظم پاکستان نے بھی ملائیشیاکادورہ کیا تھا۔اس دورے کے مشترکہ اعلامیہ میں دونوں ممالک نے دفاع، تعلیم، سیاحت، کرپشن کے خاتمہ اوردیگرامورمیں تعاون پراتفاق کیاتھا۔ خیال رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے جبکہ ابوظہبی کے ولی عہد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔