کوالالمپور(آن لائن) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں ایک فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سویابین کے نرخوں میں کمی ہے ۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے دسمبر کے لیے سودے 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 2185 رنگٹ (526.13 ڈالر)) فی ٹن پر بند ہوئے ۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 33061 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔