احمدیار(صباح نیوز) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی آج اپنی 22 ویں سالگرہ کومنائیں گی۔ ملالہ 12 جولائی 1997 کو مینگورہ میں پیدا ہوئیں، جہاں انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی ۔ملالہ بچپن ہی سے تخلیقی صلاحیتوں کی مالک تھیں ، انہوں نے کم عمری میں ہی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے جدوجہد شروع کی اور کالم بھی لکھنے شروع کئے ۔ وہ دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بھی بنیں۔ طالبات کی تعلیم کیلئے جدوجہد کرنے پر انہیں امن کے نوبل انعام سے بھی نوازا گیا۔