لاہور،ملتان(سپیشل رپورٹر،جنرل رپورٹر )انسداد دہشتگردی فورس نے ملتان اور ٹوبہ ٹیگ سنگھ میں خفیہ کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔تفصیل کے مطابق سی ٹی ڈی ملتان نے کھیڑا چوک پر ایک مکان پر چھاپہ مارکر مطلوب ترین دہشت گرد باسط،غلام حسین اور ناصر کو حراست میں لے لیا۔دہشت گردوں سے 3دستی بم اور دیگر بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ شر انگیز لٹریچر اور تخریب کاری کے لیے جمع کیاگیا فنڈ بھی ضبط کرلیا گیا۔ادھرعبداﷲ اور خالد خان کو خفیہ اطلاع پر کینال روڈ ٹوبہ ٹیگ سنگھ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضے سے بارودی مواد، 2 دستی بم، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔