لندن( این این آئی، نیٹ نیوز) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے کیمبرج یونیورسٹی زرعی نباتات انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور بغیر کسی مدد کے اپنے ہاتھ سے پودا بھی لگایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکہ الزبتھ انسٹیٹیوٹ کے دورے پر پہنچیں اور شجرکاری مہم میں حصہ لیا، 93 سالہ ملکہ نے بغیر کسی کی مدد کے پودا لگایا اور بیلچہ اٹھا کر خود مٹی ڈالی، ملکہ کو اس عمر میں خود مٹی ڈالتے دیکھ کر شرکا حیران رہ گئے ۔ملکہ نے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات بھی کی اور پودوں پر 100 سالہ تحقیقات کے حوالے سے نمائش بھی دیکھی۔