لاہور( کامرس ڈیسک)TECNO Mobile کی جانب سے Camon 12 Air کو اب ریٹیل مارکیٹ میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل یہ موبائل فون Daraz۔pk پر لانچ کیا گیا تھا ۔ جہاں کامیاب سیل کے بعد اسے صارفین کے لئے ریٹیل مارکیٹ میں بھی لانچ کر دیا گیا ہے ۔ مارکیٹ میں یہ موبائل 19,499/- کی قیمت میں آج سے دستیاب ہے ۔Daraz۔pk پر Camon 12 Air کو گذشتہ مہینے 21 اکتوبر کو لانچ کیا گیا تھا ، جہاں محض پہلے 30 منٹ میں سٹاک آ ئوٹ ہو گیا تھا۔تاہم اب صارفین ریٹیل مارکیٹ سے اسے خرید سکتے ہیں۔TECNO Mobile کے جنرل مینیجر Greek Ma کا کہنا ہے کہ" ہم پاکستان میں TECNO Mobile کی کامیابی سے بے حد خوش ہیں۔Camon 12 Air 6.5 انچ کی بڑی HD+ اسکرین ، Punch-Holeکیمرہ کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ 4 GBRAM اور 64 GB ROM سے آراستہ ہے ۔